۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جامع مسجد امولی چندولی

حوزہ/مؤمنین امولی کی دلی آرزو پوری ہورہی ہے۔الایمان فاؤنڈیشن نجفی ہاؤس ممبئی کے تعاون سے جامع مسجد امولی چندولی کا سنگ بنیاد رکھا جانا طئے پایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامع مسجد امولی چندولی کا سنگ بنیاد 10جنوری کو رکھا جانا طئے پایا پے،قدیم جامع مسجد جو بہت مخدوش حالت میں تھی مولانا سید تہذیب الحسن رضوی امام جمعہ رانچی جھارکھنڈ کی کوشش سے اس محرومہ علاقہ کی تعمیر نو کا سلسلہ شروع ہونے جارہا ہے۔ جلسۂ سنگ بنیاد میں مندرجہ علمائے کرام شریک ہونگے اور خانۂ خدا کی افادیت وعظمت پر روشنی ڈالیں گے تلاوت کلام پاک عالی جناب مولانا محمد خوشنود امام جمعہ امولی کرینگے نظامت جناب عزمی رامنگری کرینگے۔ جلسہ زیر صدارت مولانا سید فرمان رضا عرشی پرنسپل علویہ کالج بنارس منعقد ہوگا مہمان خصوصی حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا سید تہذیب الحسن رضوی امام جمعہ رانچی و نمائندۂ نجفی ہاؤس ممبی مہمان اعزازی جناب مولانا نصیر المھدی صاحب مولانا سید حیدر مہدی صاحب امام جمعہ دولھی پور مولانا کاظم رضا مدیر درسگاہ قرآن عترت سید ساجد حسین ایڈوکیٹ وجناب شال رضوی صاحب خصوصی طور پر شریک ہونگے بعد نماز ظہرین سنگ بنیاد بدست نمائندۂ نجفی ہاؤس مولانا سید تہذیب الحسن رضوی وکیل ایت اللہ العظمی شیخ بشیر حسین النجفی عراق کے ذریعہ رکھی جائے گی۔مومنین امولی کی دلی آرزو پوری ہورہی ہے۔

الایمان فاؤنڈیشن نجفی ہاؤس ممبئی کے تعاون سے جامع مسجد امولی چندولی میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا جانا طئے پایا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .